ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
تازہ ترین"تائیوان کی آزادی" کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت بند کریں، چین...

"تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت بند کریں، چین کی غیر ملکی سیاست دانوں کو تاکید

چین نے تائیوان کا دورہ کرنے والے چند غیر ملکی سیاست دانوں پر زور دیا ہے کہ وہ چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں اور فوراً "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت اور پشت پناہی ختم کریں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے تائیوان کا دورہ کرنے والے چند غیر ملکی سیاست دانوں پر زور دیا کہ وہ چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کریں اور فوراً "تائیوان کی آزادی” کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کی حمایت اور پشت پناہی ختم کریں۔

تائیوان کے رہنما لائی چھنگ تے کے "تائیوان کی آزادی” سے متعلق علیحدگی پسند بیانات کے جواب میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیا کن نے کہا کہ چین ان ممالک اور تائیوان کے درمیان کسی بھی قسم کے سرکاری رابطوں کی سختی سے مخالفت کرتا ہے جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات قائم ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ گمراہ کن بیانات اور اقدامات، چاہے ذاتی مفادات کے لئے ہوں یا چین کو روکنے کے لئے "تائیوان کو استعمال کرنے” کی بدنیتی پر مبنی کوششیں ہوں، سب غلط اندازے پر مبنی ہیں اور چین کے ناگزیر اتحاد کے عمل کو روکنے کی یہ تمام کوششیں بالآخر بے سود ثابت ہوں گی۔

ترجمان نے کہا کہ لائی چھنگ تے کی تقریر میں سیاہ کو سفید اور صحیح کو غلط قرار دیا گیا۔ اس نے ‘جمہوریت بمقابلہ آمرانہ نظام’ کے جھوٹے بیانیے کو فروغ دیا، ‘تائیوان کی آزادی’ کے فرسودہ گمراہ کن موقف کو دہرایا اور تاریخی حقائق و بین الاقوامی اتفاق رائے کو مسخ اور چیلنج کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کے یہ بیانات ایک بار پھر ایک ضدی شرانگیز، خطرہ پیدا کرنے والے اور جنگ پسند شخص کے طور پر اس کی حقیقی فطرت کو بے نقاب کرتے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ دنیا میں صرف ایک چین ہے اور تائیوان چین کی ناقابل تقسیم سرزمین کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کی حقیقی موجودہ صورتحال ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ فی الحال آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کے سب سے بڑے خطرات ’تائیوان کی آزادی‘ کی علیحدگی پسند سرگرمیاں اور بیرونی مداخلت ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!