گلوبل لنک | کانسی سے بنے آرٹ کے ماہر نے قدیم فن میں نئی روح پھونک دی
جھلکیاں:
ژو بنگرین، چین میں کانسی کے فن کا ایک مشہور استاد ہے۔ جن کی ندرت خیالی نے اس قدیم فن میں نئی روح پھونکنا شروع کر دی ہے۔
#GLOBALink
ذیلی عنوانات اور ساؤنڈ بائٹس:
ژو بنگرین، چین میں کانسی کے آرٹ کے ایک مشہور ماہر ہیں۔
ماہر استاد کی ندرت خیالی نے قدیم فن میں نئی روح پھونک دی ہے۔
ساؤنڈبائٹ (چینی): ژو بنگرین، کانسی سے بنےآرٹ کے ماہر
"میں ژو بنگرین، کانسی کے تاریخی فن سے جڑے قومی ثقافتی ورثے کا وارث ہوں۔ میرے پردادا کے دور سے ہی ہمارے خاندان نے کانسی سے مجسمہ سازی شروع کر دی تھی۔مجسمہ سازی کے حوالے سےمیرا شمار خاندان کی چوتھی پیڑھی میں ہوتا ہے۔ چینی کانسی کی تہذیب 5 ہزار سال پرانی ہے۔ کانسی کا سامان اپنی منفرد کشش کے ساتھ چینی تاریخ میں بہت اہمیت کا حامل ہے۔ کانسی سے بنے مجسمے پر کشش اور نفیس ہیں۔ کانسی کے برتنوں کے مختلف ٹکڑے بنانے میں فنکاروں نے بہت احتیاط سے کام کیا ہے۔ اس غیر معمولی ثقافتی ورثے کو اگلی نسل تک منتقل کرنے اور اس کی ترویج کے لیے مسلسل کوشش کرنے کی ضرورت ہے۔
جب کہ ’ندرت خیالی ‘ اس فن کی روح ہے۔ اس کی بہت اہمیت ہے کیونکہ فنکاروں کی ہر نسل اس فن میں جدت لانے کے لئے اپنی تخلیقی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہیں۔ دستکاری میں مہارت کا مطلب یہ ہے کہ چھوٹے سے چھوٹا کام بھی تندہی سے کیا جائے۔ اس فن میں ڈیزائن، مواد کے انتخاب اور تکنیک کے استعمال جیسے تمام مراحل میں ہمیں انتہائی باریک بینی سے کام کرنا چاہئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link