امریکی شہر نیویارک کی ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ کو سرخ رنگ سے روشن کیا گیا ہے-(شِنہوا)
نیویارک(شِنہوا)چین کے نئے سال کے جشن میں نیو یارک شہر کی 2 تاریخی عمارتیں ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ اور ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر سرخ رنگ سے جگمگا اٹھیں۔
ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ نے مسلسل 25 ویں سال نئے چینی سال کا جشن منانے کے لئے عمارت کو سرخ رنگ سے روشن کیا۔
نیویارک میں چینی قونصل جنرل چھن لی اور ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ آبزرویٹری کے صدر جین اویس غازی نے مشترکہ طور پر نئے چینی سال کے جشن میں ففتھ ایونیو لابی میں ایک ونڈو نمائش کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر چھن نے کہا کہ ہمیں یہ دیکھ کر خوشی ہے کہ ایمپائر سٹیٹ بلڈنگ امریکی دوستوں کے لئے چینی ثقافت کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ایک پل کا کام کررہی ہے جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ میں عوامی تبادلے کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
چھن نے کہا کہ مزید امریکیوں نے 10 روزہ ویزا فری ٹرانزٹ پالیسی کے تحت چین کا دورہ کیا اور گزشتہ برس دیوہیکل پانڈے امریکہ واپس آئے جس سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان تعلقات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی۔
ونڈو نمائش چند ہفتے جاری رہے گی اور ون ورلڈ ٹریڈ سنٹر اگلے 2 روز تک سرخ رنگ سے جگمگاتا رہےگا۔
2025 کا نیا چینی سال بدھ سے شروع ہوا ہے جسے موسم بہار تہوار بھی کہا جاتا ہے۔ چینی کیلنڈر کے اعتبار سے 2025 سانپ کا سال ہے۔
نیو یارک کے سرکاری سکولوں میں 2023 سے نئے چینی سال پر تعطیل کی جارہی ہے۔
