شی آن(شِنہوا)چھونگ چھنگ میونسپل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے سابق نائب چیئرمین ژ ینگ ہانگ پر جمعہ کے روز چین کے شمال مغربی شہر شی آن میں رشوت سے متعلق جرائم کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔
استغاثہ کے وکلاء نے کانگر یس کے ممتاز پارٹی ارکان کے گروپ کے سابق نائب سیکرٹری ژ ینگ ہانگ پر 1998 سے 2023 تک مختلف سرکاری عہدوں پر اپنے وسیع کیریئر کے دوران رشوت قبول کرنے اور اپنے اثر و رسوخ کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔
استغاثہ نے الزام لگایا کہ ژ ینگ نے کاروباری آپریشنز اور منصوبوں کے ٹھیکے دینے میں بعض اداروں اور شخصیات کے لئے اپنے عہدوں اور اثر و رسوخ کو استعمال کیا ۔ژینگ نے بذات خود یا خاندان کے افراد کے ذریعے 3 کروڑ 31 لاکھ 40 ہزار یو آن (46 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر ) کی رقم اور اشیاء وصول کی۔
مزید الزامات میں کہا گیا ہے کہ ژ ینگ نے جنوری 2020 سے فروری 2023 تک کاروباری سودوں اور قانونی معاملات میں دوسروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے اپنے اثر و رسوخ کو استعمال کیا اور مزید ایک کروڑ 76 لاکھ 90 ہزار رشوت براہ راست یا خاندان کے افراد کے ذریعے وصول کی۔
ژ ینگ نے اپنے بیان میں افسوس کا اظہا اور جرم کا مرتکب ہونے کا اعتراف کیا ۔
فیصلہ مقررہ وقت پر سنایا یائے گا۔
