چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دریائے سونگ ہوا کے اوپر گزرتے شہاب ثاقب کامنظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) خلائی موسمیات کے بارے میں چین کے قومی مرکز نے آئندہ تین دنوں میں جیو میگنیٹک طوفانوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مرکز کے مطابق جمعہ کو ایک طاقتور جیو میگنیٹک طوفان کے بعد اگر کوئی نئی شمسی سرگرمی نہ ہوئی تو ہفتے کے روز ایک چھوٹے درمیانے درجے کے جیومیگنیٹک طوفان کا بھی امکان ہے۔
یہ طوفان عام طور پر انسانی صحت کو متاثر نہیں کرتے تاہم اپنے ساتھ قطبی روشنیوں کا رجحان لاتے ہیں۔
خلائی موسمیاتی مرکز کا کہنا ہے کہ جیو میگنیٹک طوفانوں کی وجہ سے قطبی روشنیاں نظر آئیں گی۔
