چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ تیسری عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش کے دوران لوگ شاہراہ ریشم ای-کامرس زون کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چوتھی عالمی ڈیجیٹل تجارتی نمائش 25 سے 29 ستمبر تک چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے دارالحکومت ہانگ ژومیں منعقد ہوگی جس کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ نمائش شراکت داروں کے درمیان ڈیجیٹل تجارت اور صنعتی تعاون کو فروغ دیتا ہے۔
وزارت تجارت کے نائب وزیر شینگ چیوپھنگ نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ اب تک اس نمائش میں ایک ہزار700 سے زائد نمائش کنندگان نے اندراج کرائی ہے۔ نمائش کا کل رقبہ ایک لاکھ55ہزارمربع میٹر پر مشتمل ہوگا۔ یہ فٹ بال کے تقریباً 20 میدانوں کے برابر ہے۔
شینگ نے کہا کہ بین الاقوامی نمائش کنندگان مجموعی نمائش کنندگان کا 20 فیصد سے زائد ہیں جن میں 70 سے زائد فارچیون گلوبل 500 کمپنیاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہاکہ مہمان اعزازی ممالک متحدہ عرب امارات اور انڈونیشیا ڈیجیٹل معیشت کی ترقی میں اپنی کامیابیوں کی نمائش کے لئے قومی پویلینز قائم کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی سمیت 30 سے زائد بین الاقوامی تنظیمیں بھی اس نمائش میں شرکت کریں گی۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ چین کی سرحد پار ای-کامرس تجارت کی مالیت 2025 کی پہلی ششماہی میں 13 کھرب یوآن (تقریباً 183 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو کہ اب تک کی ریکارڈ بلند سطح ہے۔
