اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینحکومت ایک جلسے کی مار ہے، چاہتے ہیں ایوان، سیاسی قوتیں مضبوط...

حکومت ایک جلسے کی مار ہے، چاہتے ہیں ایوان، سیاسی قوتیں مضبوط ہوں،بیرسٹرگوہر

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے 10ستمبر کوپارلیمان کیلئے سیاہ دن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ایک جلسے کی مار ہے، چاہتے ہیں ایوان، سیاسی قوتیں مضبوط ہوں، مذاکرات کا قائل ہوں اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ملک، جمہوریت کی خاطر راستہ نکالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 10ستمبر کا دن پارلیمان کیلئے سیاہ دن ہے، پارلیمان کو آئین نے ذاتی محافظ سارجنٹ ایٹ آرمز دئیے مگر نقاب پوش آئے انہوں نے دروازے کھلوائے اور ہمارے دوستوں کو اٹھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ارادہ 6بجے جلسہ ختم کرنے کا تھا، دنیا کا کون سا ملک ہے جہاں جلسہ ایک گھنٹہ لیٹ کرنے پر دہشت گردی کا پرچہ درج ہو؟۔ انہوں نے کہا کہ میں مذاکرات کا قائل ہوں لیکن اسے کمزوری نہ سمجھا جائے، ایوان پر بڑا ڈاکہ ڈالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بہن سیمابیہ کے خلاف پرچہ ہوا ہے ہم بھی آپ کی خواتین کے خلاف پرچہ دے سکتے ہیں لیکن ایسا کرنے سے ریاست کو نقصان ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 10اراکین اسمبلی تھانوں میں گرفتار ہیں، پولیس کے شکرگزار ہیں انہوں نے ہمارے ساتھ بہترسلوک کیا ہے، ہمارے ساتھیوں کی رہائی آپ کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا جب تک ہمارے ساتھیوں کو رہا نہیں کیا جاتا ہمارے 9،10ایم این ایز کے سوا کوئی ایوان میں نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ میری درخواست ہے ہمارے ایم این ایز کو آج کے اجلاس میں بلایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر کی رولنگ کے بعد گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز کیلئے تحریری درخواست کی ضرورت نہیں،امید ہے جلد پروڈکشن آرڈر جاری ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ سپیکر نے سی سی ٹی وی ویڈیوز کی تفصیلات بتائی ہیں، دکھائی نہیں ہیں، جلسہ بہانا تھا ان کا نشانہ ہمارے اراکین تھے۔انہوں نے کہا کہ  حکومت ایک جلسے کی مار ہے، مگر ہم آپ کو مضبوط کرنا چاہتے ہیں، چاہتے ہیں ایوان اور سیاسی قوتیں مضبوط ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کہا ہے کہ مذاکرات کریں،ملک اور جمہوریت کی خاطر راستہ نکالا جائے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!