اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپارلیمان کی بے توقیری کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے، علی...

پارلیمان کی بے توقیری کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچایا جائے، علی محمد خان

اسلام آباد: رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے پارلیمان کی بے توقیری کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچانے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے رہنما ء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ پرسوں رات یہاں پر نقاب پوش کالی گاڑیوں میں آئے جو ہمارے اراکین کو اٹھا کے لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ معاملے پر پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں نے بات کی، سپیکر چیمبر میں آئی جی اسلام آباد کو بلایا گیا، ہم نے پروڈکشن آرڈرز کی گزارش کی تو سپیکر نے زبانی آرڈرز جاری کئے مگر اب تک اسلام آباد پولیس نے ان پر عمل نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری بات ہوی تھی کہ واقعے سے پورے ایوان کا استحقاق مجروح ہواجس پر سپیکر نے کہا کہ استحقاق سے آگے جائیں گے اور ایف آئی آر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے بھاگ کر ایوان میں پناہ نہیں لی، ہماری استدعا ہے کہ اراکین کو اجلاس میں پیش کیا جائے،پارلیمان کی بے توقیری ہوئی ہے معاملے کو منطقی انجام تک پہنچائیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!