اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینقائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کر کے ہم پیچھے...

قائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کر کے ہم پیچھے رہ گئے ہیں،محسن نقوی

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کر کے ہم اقوام عالم میں پیچھے رہ گئے ہیں،عزم کرنا ہوگا ہم قائد اعظمؒ کے اصولوں کے مطابق ترقی اور استحکام کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق قائد اعظم محمد علی جناحؒ کی 76 ویں برسی  کے موقع پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ انتھک جدوجہد، غیر متزلزل عزم، بلند حوصلہ اور ایمانداری قائد اعظمؒ کی شخصیت کو ممتاز کرتے ہیں، ان کی جرات مندانہ قیادت کے بغیر آزاد وطن کا خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہم قائد اعظمؒ کا یہ احسان تاقیامت نہیں اتار سکتے کہ آج ہم بحیثیت قوم آزاد وطن میں سانس لے رہے ہیں، آج قائداعظمؒ کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی جتنی ضرورت ہے شائد پہلے کبھی نہ تھی۔

انہوں نے کہا کہ قائد کے پاکستان میں کسی کو لسانی، طبقاتی اور گروہی بنیادوں پر فوقیت حاصل نہیں، قائد اعظمؒ کے پاکستان میں اقلیتوں سمیت ہر ایک کو یکساں حقوق حاصل ہیں، بدقسمتی سے قائد اعظمؒ کے سنہری اصولوں پر عمل نہ کر کے ہم اقوام عالم میں پیچھے رہ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ عزم کرنا چاہئے کہ قائد اعظمؒ کے اصولوں کے مطابق ترقی اور استحکام کیلئے ذمہ داریاں پوری کریں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!