پاکستان بزنس فورم نے بجٹ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں زراعت ،بزنس کمیونٹی کیلئے کوئی ریلیف نہیں، 8ہزار ارب روپے سے زائد صوبوں کیلئے مختص کرنے پر نظرثانی ہونی چاہئے، صوبے دفاعی بجٹ ،قومی منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔جاری بیان میں چیف آرگنائزر پی بی ایف احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے وژن کے برعکس زرعی شعبہ کو بجٹ میں پھر کچھ نہیں ملا،
زرعی شعبے کا 4.5فیصد ہدف حکومت کیسے حاصل کرے گی؟۔انہوں نے کہا کہ یہ اس ٹیم کا چوتھا بجٹ ہے لیکن بجٹ میں ایکسپورٹ گروتھ کی جھلک نہیں دکھائی دی، سپر ٹیکس میں خاطر خواہ کمی کی توقع تھی اس پر بھی آٹے میں نمک جیسا ریلیف ملا۔ انہوں نے کہا کہ 8ہزار ارب روپے سے زائد صوبوں کیلئے مختص کرنے پر نظرثانی ہونی چاہئے، صوبے دفاعی بجٹ اور قومی منصوبوں میں اپنا حصہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس وقت کیش سر پلس ہے، اپنا کچھ حصہ وفاق کو واپس دے۔
