اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے وسطی حصے میں اختراع نے اسٹرالر انڈسٹری کو عالمی منڈیوں...

چین کے وسطی حصے میں اختراع نے اسٹرالر انڈسٹری کو عالمی منڈیوں تک پہنچا دیا

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی پھنگ شیانگ کاؤنٹی میں ایک کارکن ایک بائی سائیکل اور بیبی اسٹرالر تیار کرنے والے کارخانے میں بائیک ریک ترتیب دے رہا ہے۔(شِنہوا)

ووہان (شِنہوا) چین کے وسطی صوبے ہوبے میں ایک ورکشاپ میں کارکنان اسٹرالر کے فریم اور پرزوں کو بڑی مہارت سے جمع کرتے ہیں، پھر انہیں انگریزی، جاپانی اور دیگر زبانوں میں نشاندہی کئے جانے والے ڈبوں میں بند کرکے عالمی منڈیوں میں بھیجنے کے لئے تیارکرتے ہیں۔

ہان چھوان شہر میں واقع ہوبے رُوئی ژی چلڈرن اپلائنسز کمپنی لمیٹڈ کے نائب جنرل منیجر ڈینگ فانگ بو نے کہا کہ روزانہ 2ہزار سے زائد یونٹس کی ترسیل کے ساتھ ہمارے آرڈرز سال کے دوسرے نصف تک مکمل طور پر بک کیے گئے ہیں ۔

کمپنی نے گزشتہ سال کینٹن میلہ کے نام سےمشہورچین کے درآمدی و برآمدی میلے میں متعدد غیر ملکی گاہک حاصل کیے، یہ میلہ چین کا سب سے طویل عرصے سے جاری جامع بین الاقوامی تجارتی ایونٹ ہے اور ملک کی غیر ملکی تجارت کا ایک اہم پیمانہ ہے۔

ڈینگ نے مزید کہا اگر ہم مذاکرات میں فی الحال نئے آرڈرز کو حتمی شکل دے دیتے ہیں تو ہم پورا سال مصروف رہیں گے ۔

اسٹرالر کی تیاری ہان چھوان کی غیر ملکی تجارت کا ایک ستون ہے۔ یہ شہر 43 اسٹرالر کمپنیوں کا گھر ہے جو سالانہ 93لاکھ یونٹس تیار کرتے ہیں جن کی برآمدات 43 ممالک اور علاقوں تک پہنچتی ہیں۔

 صنعت کی کل پیداوار کی قیمت 2024 میں 3.1 ارب یوآن (تقریباً  43 کروڑ 21 لاکھ 60 ہزار  امریکی ڈالر) سے تجاوز کر گئی جو  گزشتہ سال کی نسبت 10 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!