چائنہ اقتصادی گول میز کی 9 ویں قسط کی ریکارڈنگ کا منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی حکام کا کہنا ہے کہ چین دنیا کی دوسرے بڑی معیشت ہے جس کی مقامی طلب اس کی ترقی کا اہم ذریعہ ہے جس میں مسلسل توسیع کے وسیع امکانات موجود ہیں۔
شِنہوا نیوز ایجنسی کی میزبانی میں آل میڈیا ٹاک شو چائنہ اقتصادی گول میز کی 9 ویں قسط میں حکام کا کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری اور کھپت میں اضافہ کرکے مقامی طلب کو سہارا دینے کی وسیع گنجائش موجود ہے۔
ملک کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز ادارے قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے ایک عہدیدار جاؤ چھنگ فینگ نے کہا کہ چونکہ ملک تکنیکی اختراع اور صنعتی اپ گریڈیشن کو فروغ دینے اور بہتر زندگی کے لئے لوگوں کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے شہری سہولیات اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہے جس میں سرمایہ کاری کے فروغ کے نمایاں امکانات موجود ہیں۔
جاؤ نے کہنا تھا کہ ملک نے رواں سال اب تک سرکاری سرمایہ کاری فنڈز میں تقریباً 60 کھرب یوآن (تقریباً 834.84 ارب امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔ ان فنڈز نے اہم قومی حکمت عملیوں کے نفاذ اور اہم علاقوں میں سلامتی کی صلاحیت میں اضافے کیا، آفات کے بعد بحالی اور تعمیر نو میں سہولت مہیا کی، قدرتی آفات کی روک تھام اور امدادی کوششوں کو مستحکم بنایا ، ذریعہ معاش بہتر بنانے، ملازمت کے فروغ اور کھپت میں اضافے سے متعلق منصوبوں میں تعاون کیا۔
جاؤ نے توقع ظاہر کی ہے یہ منصوبے رواں سال کی اقتصادی شرح نمو کو آگے بڑھانے اور پورے سال کے معاشی و سماجی ترقی کے اہداف کو پورا کرنے میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔
