شہری آبادی کے حوالے سے چین کی حکمت عملی دنیا کے لئے مثال ہے: سربراہ عالمی ادارہ آباد کاری
جھلکیاں:
اقوام متحدہ کی انسانی آباد کاری کے شعبے کی سربراہ نے شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے چینی تصور کی تعریف کرتے ہوئے اسے دنیا کے لئے مثال قرار دیا ہے۔ اس حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی نے انکا انٹرویو کیا ہے۔ آئیے تفصیل جاننے کے لئے یہ ویڈیو دیکھتے ہیں۔
شاٹ لسٹ:
1۔ چین کے مختلف مناظر
2۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینا کلوڈیا روسباک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام، اقوام متحدہ
3۔ چین کے مختلف مناظر
4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینا کلوڈیا روسباک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام، اقوام متحدہ
تفصیلی خبر:
اقوام متحدہ کے پروگرام کی سربراہ نے شِنہوا نیوز ایجنسی کو دئیے گئے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ چین کی شہری سہولیات کی نئی حکمت عملی دنیا کے لیے مشعل راہ ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے پروگرام یو این ہیبی ٹیٹ کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر اینا کلوڈیا روسباک نے کہا کہ چین شہری ترقی کے لحاظ سے متاثر کن ترقی دکھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر بسانے کی چینی منصوبہ بندی میں معیشت، پائیداری اور سماجی بہبود کے حوالے سے صلاحیتوں کو یکجا کیا گیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینا کلوڈیا روسباک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام، اقوام متحدہ
"میں سمجھتی ہوں کہ چین شہری ترقی کے لحاظ سے بہت متاثر کن پیش رفت کر رہا ہے۔ چین نے ہمیشہ رہائش پر خاص توجہ دی ہے۔ اس نے سماجی بھلائی کی حکمت عملی کے تحت اس بات کو یقینی بنایا کہ لوگوں کو رہائش تک آسان رسائی ملے۔ اس نے رہائش کی اہمیت کو اقتصادی ترقی کے حوالے سے بھی بہتر سمجھا ہے۔”
روسباک نے وضاحت کی کہ آباد کاری ،نئے شہری ایجنڈا اور 2030کے ایجنڈا میں شامل ہے۔ یہ پائیدار ترقی کے اہداف میں سے ایک ہے۔ چین کی معقول رہائش کے حوالے سےسرمایہ کاری اور شہروں میں غربت کے مسائل حل کرنے کی کو ششیں انہی اہداف کی جانب اہم اقدامات ہیں۔
روسباک نے چین کی ان کوششوں کو اجاگر کیا جو وہ زیادہ پائیدار، منصفانہ، جامع اور باہم مربوط شہر بنانے کے لئے کر رہا ہے۔ چین کا یہ ماڈل عالمی برادری کے لئے مشعل راہ ہے۔
شہروں کے عالمی دن کا تصور 2010 میں شنگھائی میں ہونے والی عالمی نمائش سے ابھر کر سامنے آیا تھا۔ خاص طور پر شنگھائی اعلامیہ سے جو "بہتر شہر، بہتر زندگی” کے نظریہ کی ترجمانی کرتا ہے۔ یہ دن ہر سال 31 اکتوبر کو منایا جاتا ہے اور اس سے شہری مکالمے کو عالمی سطح پر فروغ ملتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): اینا کلوڈیا روسباک، ایگزیکٹو ڈائریکٹر،ہیومن سیٹلمنٹ پروگرام، اقوام متحدہ
"یہ ایک اہم دن ہے جب ہم غور کرتے ہیں، تبادلہ خیال کرتے ہیں اور مختلف شہروں یا مختلف ممالک کے شہری شعبے کے مسائل پر متفقہ رائے قائم کرتے ہیں۔مجھے یقین ہے کہ تجربات شہر کے مستقبل کے لئے نئے رجحانات اور تصورات کی وضاحت میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ میں توقع رکھتی ہوں کہ علم اور مہارت کی منتقلی کے حوالے سے یہ ایک بہت اہم پلیٹ فارم ہو گا۔”
روسباک نے شہروں کے عالمی دن کے علاوہ جن تین اہم اقدامات کو اجاگر کیا ان میں شنگھائی مینوئل، شنگھائی ایوارڈ اور شنگھائی سے ملتے جلتے اعشاریے شامل ہیں۔ یہ اقدامات اقوام متحدہ کے انسانی آبادکاری کے پروگرام ، شنگھائی اور چین میں باہمی تعاون کے اہم حصہ ہیں۔
شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ
