چین کے دارالحکومت بیجنگ میں تعلیم کے شعبے سے تعلق رکھنے والے مثالی اساتذہ، نمایاں گروپس اور اداروں کو اعزازات دینے کی تقریب میں حاضرین ایک نمائندے کی تقریر کے بعد تالیاں بجا کر داد دے رہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین نے 2025 کے لئے 24 اساتذہ اور باؤ ڈنگ یونیورسٹی کے گریجویٹس کے ایک گروپ کو "ملک کے سب سے پیارے اساتذہ” کے طور پر نامزد کیا ہے جنہوں نے چین کے شمال مغرب سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے میں رضاکارانہ تدریسی خدمات انجام دیں۔ یہ اعزاز چین میں 41 ویں یوم اساتذہ کی مناسبت سے دیا گیا۔
ان اساتذہ کو چین کے ایک کروڑ 88 لاکھ 50 ہزار سے زائد اساتذہ پر مشتمل تدریسی قوت کا مثالی رکن تسلیم کیا گیا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے تعلیمی نظام کی بنیاد ہیں۔
اعزاز پانے والوں میں خصوصی تعلیم دینے والے اساتذہ شامل ہیں جنہوں نے خصوصی ضروریات رکھنے والے طلبہ کے لئے متنوع تعلیمی وسائل تیار کئے۔ ان میں وہ اساتذہ بھی شامل ہیں جنہوں نے چین کے وسطی اور مغربی دیہی علاقوں میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں اور قومی سطح کی سائنسی تحقیق اور تزویراتی منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔
چین کے مشرقی شہر شنگھائی کی ڈنگ مے ژین گزشتہ 3 دہائیوں سے ایسے طلبہ کی تعلیم بہتر بنانے کے لئے ایک ٹیم کی قیادت کر رہی ہیں جنہیں خصوصی توجہ درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے 38 علاقائی نصاب، سینکڑوں تدریسی معاون آلات اور ایک ذہین پلیٹ فارم تیار کیا جو عام سکولوں میں زیر تعلیم معذور طلبہ کی ضروریات کی شناخت کرتا ہے۔
