بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین کا پیداواری قیمتوں کا اشاریہ اگست میں 2.9 فیصد...

چین کا پیداواری قیمتوں کا اشاریہ اگست میں 2.9 فیصد کم رہا

چین کی پیداواری قیمتوں کا اشاریہ (پی پی آئی) جو فیکٹری سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو ماپتا ہے، اگست میں سالانہ بنیاد پر 2.9 فیصد کم ہوا۔ سرکاری اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ کمی پچھلے ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس کم رہی-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)قومی ادارہ برائے شماریات (این بی ایس) کے مطابق چین کا پیداواری قیمتوں کا اشاریہ (پی پی آئی)  جو فیکٹری سطح پر اشیاء کی قیمتوں کو ماپتا ہے، اگست میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.9 فیصد کم ہوا۔

یہ کمی گزشتہ ماہ کے مقابلے میں 0.7 فیصد پوائنٹس کم رہی، جو مارچ 2025 کے بعد پہلی بار کمی ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صنعتی طلب میں بہتری آئی ہے جو کہ حکومت کی معیشت کو سہارا دینے کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔

ماہانہ بنیاد پر جولائی میں 0.2 فیصد کمی کے بعد پی پی آئی نے اگست میں استحکام حاصل کیا اور کمی کے رجحان کو ختم کر دیا۔

سال کے پہلے 8 ماہ میں پی پی آئی گزشتہ سال 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 2.9 فیصد کم رہا۔

این بی ایس کےمطابق چین کا صارف قیمتوں کا اشاریہ جو مہنگائی کو ماپنے کا ایک اہم پیمانہ ہے، اگست میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.4 فیصد کم ہوا۔

این بی ایس کی ماہر شماریات ڈونگ لی جوان نے بتایا کہ سالانہ بنیاد پر پی پی آئی میں کمی کی رفتار سست ہونے کی وجہ کئی مثبت عوامل تھے، جن میں گزشتہ سال کی کم تقابلی بنیاد بھی شامل ہے۔

ڈونگ لی جوان کے مطابق اس بہتری میں فعال معاشی پالیسیوں کا نفاذ اور کئی صنعتوں میں مثبت پیشرفت بھی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!