منگل, جنوری 14, 2025
پاکستانپیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، احمد وقاص کی ضمانت منظور، رہائی کا...

پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ، احمد وقاص کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد:عدالت نے پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر کے رہائی کا حکم دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نے پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوارڈنیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری بارے درخواست کی سماعت کی ۔ عدالت نے دلائل سننے کے بعد 50 ہزار ضمانتی مچلکوں کے عوض احمد وقاص کی ضمانت منظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں