چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں 21ویں شنگھائی بین الاقوامی آٹوموبائل انڈسٹری نمائش میں مہمان ایک اوڈی کار کو دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
میونخ، جرمنی (شِنہوا) بڑھتے ہوئے تحفظ پسند ی کے اقدامات خاص طور پر جبری ٹیکسز عالمی صنعتی تعاون کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور تکنیکی ترقی کو سست کر رہے ہیں۔
باویریا کے ڈپٹی منسٹر پریذیڈنٹ ہوبرٹ ایوانگر کی ریاست جرمنی کی آٹو انڈسٹری کا مرکز ہے۔انہوں نے حال ہی میں شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے ٹیکسز میں اضافے نے جرمن کار ساز اداروں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
ایوانگر نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ میں جرمن آٹو برآمدات پر 27.5 فیصد تک کے ٹیکسز لگائے گئے جبکہ پہلے یہ صرف 2.5 فیصد تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان حالیہ ڈیل سے یہ شرح کم ہو کر 15 فیصد ہو گئی ہے لیکن اس کا اثر اب بھی بہت تکلیف دہ ہے اور اس کے نتیجے میں سالانہ اربوں یورو کا نقصان ہوگا۔
باویریا طویل عرصے سے امریکہ کو گاڑیوں کا ایک اہم برآمد کنندہ رہا ہےتاہم باویریا میں قائم بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کے 2025 کی پہلی ششماہی کی حالیہ مالیاتی رپورٹس میں منافع میں تیزی سے کمی ہوئی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link