اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانملک میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

ملک میں شدید گرمی کی لہر جمعرات تک جاری رہے گی،محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقے اگلے تین روز تک گرمی شدید لپیٹ میں رہنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق تین روز تک اسلام آباد، پنجاب، بالائی اور وسطی سندھ میں شدید گرمی کی لہر ہوگی۔ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

حکام کے مطابق ملک کے اکثر علاقوں میں درجہ حرارت 42 سے 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہریوں خصوصاً بچوں، بزرگوں اور خواتین کو دن گیارہ بجے سے شام چار بجے تک بلا ضرورت دھوپ میں نکلنے سے اجتناب کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!