جمعہ, اپریل 18, 2025
تازہ ترینچینی سرمایہ کاری سے کمبوڈیا میں ایکسپریس وے کاٹیکنالوجی کی منتقلی میں...

چینی سرمایہ کاری سے کمبوڈیا میں ایکسپریس وے کاٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار 

نوم پنہ سیہانوک ویل ایکسپریس وے کمبوڈیا کا پہلا فری وے ہے، جس کا افتتاح نومبر 2022 میں کیا گیا تھا۔ اس ایکسپریس وے نے کمبوڈیا کی معیشت کی ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیشرفت میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

یہ ایکسپریس وے 187 کلومیٹر تک پھیلا ہوا ہے اور اس کا انتظام چین کی سرمایہ کاری سے چلنے والی کمبوڈین پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی لمیٹڈ کر رہی ہے۔

صرف معاشی فوائد ہی نہیں، یہ ایکسپریس وے ٹیکنالوجی اور مہارت کی منتقلی کا ایک اہم پلیٹ فارم بھی بن چکا ہے۔ چین کے ماہرین یہاں اپنی فنی مہارت اور علم کمبوڈین ملازمین تک منتقل کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): چیانگ چیمن، سپروائزر، اسٹنگ ہیو اسٹیشن 172، ایکسپریس وے

’’ میرا کام سڑک کی نگرانی ، ٹریفک حادثات کے معاملات کا حل اور کسی بھی حادثے میں سڑک کو پہنچنے والے نقصان کے لئے معاوضہ کا دعویٰ تیار کرنا ہے۔میں یہاں کام کرتے ہوئے بہت خوش ہوں کیونکہ اس کام نے مجھے ایک بہتر مستقبل فراہم کیا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): ٹچ ڈین، ٹول وصول کرنے والا، نوم پنہ ٹول اسٹیشن

’’ کمپنی کی انتظامیہ عملے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر خاص توجہ دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہمیں یہاں صرف ملازمتیں ہی نہیں ملیں بلکہ ترقی کے مواقع بھی میسر آئے ہیں۔اس (ایکسپریس وے) نے کمبوڈیا کے لوگوں کے لئے روزگار کے بہت زیادہ مواقع پیدا کئے ہیں۔ یہی وہ مقام ہے جہاں چین کے ایکسپریس وے ماہرین اپنی مہارتیں کمبوڈیا کے عملے کو منتقل کرتے ہیں۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (خمیر): چین ری، پیٹرول افسر، کمبوڈین پی پی ایس ایچ وی ایکسپریس وے کمپنی لمیٹڈ

’’ہمیں سڑکوں پر رش اور ٹریفک حادثات سے نمٹنے کے حوالے سے ایک وسیع تجربہ حاصل ہے۔ ہمیں کمپنی اور چین کے اعلیٰ افسران سے اچھی تربیت ملی ہے۔ اس لئےاب ہم ان مسائل کے ساتھ آسانی سے نمٹ سکتے ہیں۔ اس ایکسپریس وے پر کام کرنے سے میری زندگی میں بہتری آئی ہے۔ ماضی میں میری زندگی مشکلات کا شکار تھی جو اب بہتر حالات میں تبدیل ہو چکی ہے۔ یہ ایکسپریس وے بہت اچھا ہے کیونکہ اس نے کمبوڈیا میں معاشی ترقی کو تیز کر دیا ہے۔‘‘

نوم پنہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!