چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹواجلاس کی صدارت کی-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے 15 ویں 5 سالہ منصوبہ (2026-2030) میں چین کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے بارے میں ایک سمپوزیم میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی تقریر کے رہنما اصولوں کے مطالعے اور ان پر عملدرآمد کے لئے ریاستی کونسل کے ایگزیکٹو اجلاس کی صدارت کی۔
اجلاس میں آزمائشی آزاد تجارتی زونز کے معیار اور کارکردگی کو بہتر بنانے سے متعلق رپورٹ پر بھی غور کیا گیا، قومی سطح کے اقتصادی و تکنیکی ترقیاتی زونز میں اصلاحات اور جدت کو گہرا کرنے کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، سرکاری اعدادوشمار کے تبادلے سے متعلق ضوابط کے مسودے کی منظوری دی گئی، آبی نقل وحمل کی نگرانی اور امدادی نظام کے لئے قومی منصوبے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور کام کے مقامات پر تحفظ کو بہتر بنانے کے لئے انتظامات کئے گئے۔
اجلاس میں 15 ویں 5 سالہ منصوبہ بندی کے دوران مختلف شعبوں میں اہداف اور کاموں کی مناسب وضاحت کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں آزمائشی آزاد تجارتی علاقوں کو اقتصادی اور تجارتی قوانین کے لئے اعلیٰ بین الاقوامی معیار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے اور ادارہ جاتی جدیدیت کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔
اجلاس میں قومی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقیاتی علاقوں میں اصلاحات اور جدیدیت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا، اعلیٰ سطح کی وسعت کے ذریعے گہری اصلاحات اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ خطرات اور پوشیدہ خطرناک عوامل کو حقیقت پسندانہ انداز میں شناخت کیا جائے اور سنگین حفاظتی حادثات کو وقوع پذیر ہونے سے ہر صورت روکا جائے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link