بھارت کے زیر انتظام کشمیر کے شہر سری نگر سے تقریباً 110 کلومیٹر شمال میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب سلام آباد میں ایک لڑکا بھارت اور پاکستان کی جھڑپوں کے دوران تباہ ہونے والے مکان کا معائنہ کر رہا ہے-(شِنہوا)
نئی دہلی(شِنہوا)پاکستان کے ساتھ بڑھتی فوجی کشیدگی کے پیش نظر بھارتی حکومت نے کہا ہے کہ ملک کے شمالی اور مغربی حصوں میں 32 ہوائی اڈوں کو 15 مئی تک سویلین پروازوں کے لئے بند کردیا گیا ہے۔
یہ ہوائی اڈے پنجاب، ہریانہ، راجستھان، گجرات، ہماچل پردیش، اتر پردیش اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر سمیت مختلف ریاستوں میں بند کئے گئے ہیں۔
بھارتی وزارت شہری ہوا بازی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا اور متعلقہ ایوی ایشن حکام نے شمالی اور مغربی ہندوستان کے 32 ہوائی اڈوں کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ایئرمین کو سلسلہ وار نوٹس جاری کئے ہیں۔
شہری ہوا بازی کی وزارت نے کہا کہ اے اے آئی نے آپریشنل وجوہات کی بنا پر دہلی اور ممبئی فلائٹ انفارمیشن ریجن میں ایئر ٹریفک سروس روٹس کے 25 حصوں کو عارضی طور پر بند کرنے میں بھی توسیع کی ہے۔
وزارت نے ایئرلائنز اور فلائٹ آپریٹرز سے کہا کہ وہ موجودہ ایئر ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق متبادل روٹس کی منصوبہ بندی کریں۔
گزشتہ 3 روز کے دوران دونوں جوہری ہمسایہ ممالک کے درمیان جاری فوجی تنازع کے پیش نظر ہوائی اڈوں کی بندش کی وجہ سے سیکڑوں پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں جبکہ کئی پروازوں کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link