چین کی 41ویں انٹارکٹیک مہم جو ٹیم کا ایک رکن سمندر سے نمونے جمع کررہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے قطبی تحقیقی ادارے (پی آر آئی سی) نے انٹارکٹیک بیکٹیریا کی 6 نئی اقسام اور 7 نئی انواع دریافت کی ہیں جنہیں شائع کردیا گیا ہے۔
چین کی 41ویں انٹارکٹیک مہم جو ٹیم کے اعلان کے مطابق یہ دریافت مختلف بحری سفر کے دوران جمع کردہ انٹارکٹیک نمونوں کے تجزیے سے ہوئی ہیں۔
ٹیم کے مطابق پی آر آئی سی نے کامیابی کے ساتھ پولر مائیکروآرگینزمز کی 3 ہزار 500 سے زائد اقسام کو محفوظ رکھنے کا معیاری طریقہ کار وضع کیا اور 185 نسلوں سے تقریباً 30 ہزار نمونے جمع کئے۔ یہ وافر مجموعہ مستقبل میں نئے پولر مائیکروبیئل وسائل کی تلاش اور استعمال میں ایک مضبوط علمی بنیاد فراہم کرتا ہے۔
طویل جغرافیائی علیحدگی سے تشکیل شدہ جنوبی اور شمالی قطب کے یہ منفرد ماحولیاتی نظام اب تک اصل حالت میں ہیں اور نئے مائیکروبیئل اقسام کا مسکن ہیں۔
