سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں سینگھور سٹیڈیم کا منظر-(شِنہوا)
ڈاکار(شِنہوا)سینیگال کے دارالحکومت ڈاکار میں لیوپولڈ سیڈار سینگھور سٹیڈیم میں چین کی معاونت سے 4 سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش کے بعد حوالگی کی تقریب منعقد ہوئی۔
یہ منصوبہ سینیگال میں چین کے سب سے بڑے امدادی منصوبوں میں سے ایک ہے جو 2022 میں شروع ہوا تھا۔ اس میں ڈاکار میں واقع سینگھور سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ کولاک، دیوربیل اور زیگوانچھور میں مقامی سٹیڈیمز کی تزئین و آرائش اور بہتری شامل تھی۔
سینیگال کی وزیر نوجوانان،کھیل اور ثقافت خادی ڈائنے گائے نے کہا کہ آج کی یہ تقریب محض حوالگی کی تقریب نہیں۔ یہ ایک اہم لمحہ ہے جو سینیگال اور چین کے درمیان گہری دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔
سینیگال میں چینی سفارتخانے کی ناظم الامور لی یان نے کہا کہ چین سینیگال کی اقتصادی اور سماجی ترقی کی حمایت کے لئے پرعزم ہے۔
انہوں نے چین کی جانب سے سینیگال کے ساتھ ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر کھیل سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لئے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی اور مزید نتیجہ خیز تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کے عزم کا اظہارکیا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link