چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقدہ 14ویں قومی عوامی کانگریس(این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چین کے وزیر شہری امور لو ژوئی یوآن پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین مشکلات کا شکار افراد کی نشاندہی کے لئے بگ ڈیٹا اور موقع پر تحقیقات کا طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے انہیں بروقت امداد مہیا کرے گا۔
وزیر شہری امور لو ژئی یوآن نے قومی مقننہ کے جاری اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک اپنے سماجی مدد کے نظام میں بہتری کا عمل جاری رکھے گا۔
سرکاری ہدایت نامے کے مطابق اس معاونت میں بنیادی رہن سہن، علاج معالجہ،تعلیم، رہائش، روزگار، آفت میں امداد اور ہنگامی تعاون شامل ہے۔
لو نے کہا کہ چین مادی امداد پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی موجودہ شہری امور کی خدمات کو بہتر کرے گا جس کا مقصد ایک زیادہ جامع ماڈل تیار کرنا ہے جس میں مادی مدد، سماجی خدمات اور نفسیاتی نگہداشت شامل ہیں۔
