چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے کی کاؤنٹی باشوئی میں سیچھوان-شی زانگ شاہراہ پر دریائے نوجیانگ روڈ کا ایک منظر۔(شِنہوا)
لہاسا(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار علاقے میں 2024 کے دوران پارسل کی ترسیل میں اضافے کی شرح مستحکم رہی۔
علاقائی ڈاک انتظامیہ کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس علاقائی ڈاک خدمات کا حجم بڑھ کر 20کروڑ 29لاکھ پارل ہو گیا جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 5.88 فیصد زیادہ ہے۔
محکمہ ڈاک کی آمدنی 1.2 ارب یوآن (تقریباً 16کروڑ 70لاکھ امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 19.06 فیصد زائد ہے۔ اس میں خطے کی ایکسپریس خدمات سے ہونے والی آمدنی 81کروڑ 20لاکھ یوآن تھی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 22.4 فیصد زیادہ ہے۔
اس تیزرفتار اضافے کی وجہ شی زانگ میں معاش اور نقل و حمل کو بہتر بنانے کے لئے عشروں سے جاری کوششیں ہیں۔ یہ چین میں واحد صوبائی سطح کا علاقہ ہے جہاں سڑک کی تعمیر کے لئے رقم مرکزی حکومت مہیا کرتی ہے۔
علاقائی حکومت کے دفتر اطلاعات کے مطابق چین کی مرکزی حکومت نے 1953 سے 2023 تک پہاڑوں سے گھرے اس علاقے میں سڑکوں کی تعمیر پر 325.1 ارب یوآن خرچ کئے۔
2023 کے اختتام تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 23ہزار3سو کلومیٹر سڑکوں کو ٹریفک کے لئے کھولا جاچکا تھا۔ یہ سڑکیں 666 قصبوں اور 4 ہزار 596 دیہات سے گزرتی ہیں۔
