بیجنگ: چین کی اے آئی کمپنی شینگ شو ٹیکنالوجی اور تسنگھوا یونیورسٹی کی جانب سے تیار کردہ ٹیکسٹ ٹو ویڈیو اور امیج ٹو ویڈیو جنریشن کی خصوصیات کا حامل ویڈیو جنریشن ماڈل، وی ڈو اب دنیا بھر میں استعمال کے لیے دستیاب ہے۔
وی ڈو 30 سیکنڈ میں 4 سیکنڈ کے کلپس بنانے کی صلاحیت کا حامل اور ایک بار میں 32 سیکنڈ تک کی ویڈیوز بنا سکتا ہے۔
تسنگھوا انسٹی ٹیوٹ برائے مصنوعی ذہانت کے ڈپٹی ڈائریکٹرژو جون نے کہا کہ وی ڈو حقیقی طبعی دنیا کوسیمولیٹ کرتے ہوئے ایسے تفصیلی مناظر تخلیق کر سکتا ہے جو طبعی قوانین سے مطابقت رکھتے ہیں جن میں قدرتی روشنی اور سائے کے اثرات کے علاوہ انسانی چہرے کے پیچیدہ تاثرات شامل ہیں۔اس کے علاوہ یہ تفصیلی اور پیچیدگی کے ساتھ حقیقت پسندانہ مواد پیدا کر سکتا ہے۔
ژو نے مزید کہا کہ سائنس فائی، رومانس اور اینیمیشن جیسی مختلف انواع کے لیے، وی ڈو ایسے مناظرتخلیق کرسکتا ہے جو ہر طرح کے سٹائل کی شکل اختیار کرسکتے ہیں،اس کے علاہ اس سے دھواں اور لینس فلیئرز جیسے اعلی معیار کے سنیمیٹک اثرات بھی بنا سکتا ہے۔
ویڈیو جنریشن ماڈل مختلف قسم کے شاٹس بشمول لانگ شاٹس، کلوز اپس اور میڈیم شاٹس، اور لانگ ٹیک، فوکس پلس اور مناظر کی منتقلی جیسے اثرات بھی پیدا کرسکتا ہے۔