ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کیخلاف میچ کھیلنے کے پاکستان کے فیصلے نے آئی سی سی کو 174 ملین ڈالر کے نقصان سے بچایا۔
غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے ایک اندازے کے مطابق نقصان کا تخمینہ براڈ کاسٹرز گیٹ منی اور دیگر اسپانسر شپ کی مد میں لگایا گیا، پاک بھارت میچ کی بحالی کے فیصلے کے فوری بعد ممبئی اور کولمبو کے ایئر ٹکٹ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جس میں ابتدائی طور پر 10سے 60ہزار روپے تک کا اضافہ ہوا ہے، پاک بھارت میچ کی وجہ سے کولمبو میں ہوٹل انڈسٹری نے بھی خوشی کا اظہار کیا ہے، کئی کرکٹ شائقین نے پاکستان کے میچ کے بائیکاٹ کے بعد ہوٹل کی بکنگ منسوخ کرنے کیلئے رابطے بھی کئے ہیں جبکہ کئی کرکٹ شائقین پاک بھارت میچ کے ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی پالیسی کے حوالے سے معلومات حاصل کر رہے تھے۔




