منگل, فروری 10, 2026
انٹرنیشنلملک کے فیصلے دہلی نہیں ڈھاکا میں ہونگے، بنگلا دیشی نوجوانوں کا...

ملک کے فیصلے دہلی نہیں ڈھاکا میں ہونگے، بنگلا دیشی نوجوانوں کا بھارت کو پیغام

غیر ملکی میڈیا کے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بنگلا دیش کے نوجوانوں میں بھارت کیخلاف شدید ناراضی پائی جاتی ہے جو اب کھل کر سامنے آ چکی ہے، نوجوان نسل بھارت کی سیاسی مداخلت، داخلی معاملات پر اثراندازی، سرحدی تشدد اور بالادستی کے رویے کو مسترد کر رہی ہے۔

میڈیا کے مطابق بنگلا دیشی نوجوانوں کا خیال ہے کہ بھارت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی حمایت کرتے ہوئے جمہوری اقدار کو نقصان پہنچایا اور ریاستی جبر کی پشت پناہی کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متنازع انتخابات کے بعد بھارت کو ایک ایسے ملک کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو جمہوریت کے بجائے اپنے مفادات کو ترجیح دیتا ہے، نوجوانوں میں یہ تاثر بھی مضبوط ہوا ہے کہ شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کیساتھ ہی بنگلا دیش میں بھارتی اثر و رسوخ بھی کمزور پڑ گیا ہے، سابق وزیراعظم کو پناہ دینا، سرحدی ہلاکتیں، آبی وسائل پر تنازعات، ویزا پابندیاں اور تجارتی دباؤ جیسے اقدامات نے عوامی غصے کو مزید بڑھایا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بنگلا دیشی نوجوان اب واضح طور پر یہ پیغام دے رہے ہیں کہ ان کے ملک کے فیصلے ڈھاکا میں ہونگے، دہلی میں نہیں، باہمی تعلقات احترام پر مبنی ہونے چاہئیں، دباؤ اور بالادستی پر نہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!