چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے یی بن شہر کی جن لیان کاؤنٹی میں امدادی کارکن ایک کھوجی کتے کی مدد سے لاپتہ افراد کی تلاش کر ہے ہیں۔(شِنہوا)
چھنگ دو (شِنہوا) چین کے نائب وزیرِ اعظم لیو گوژونگ نے چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں مٹی کا تودہ گرنے کے بعد لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ اور ثانوی آفات کو روکنے کے لئے بھرپور کوششیں کرنے پرزور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن لیو نے جانی نقصان کو ممکنہ طور پر بڑی حد تک کم سے کم کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
مٹی کا تودہ گرنے کاواقعہ یی بن شہر کی جن لیان کاؤنٹی میں واقع جن پھنگ گاؤں میں ہفتہ کی صبح 11 بجکر 50 منٹ پر پیش آیا ۔
نائب وزیرِ اعظم بچاؤ کی کارروائیوں اور ہنگامی رد عمل کی کوششوں کی رہنمائی کے لئے حادثہ کے مقام پر پہنچے ۔ لیو نے وہاں پہنچنے پر مٹی کا تودہ گرنے کے مقام کا معائنہ کیا اور بچاؤ کی کارروائیوں میں پیشرفت اور بعد کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ایک اجلاس میں لیو نے ایک بہتر مربوط بچاؤ کی کارروائیوں اور محفوظ بچاؤ کی کارروائیاں یقینی بنانے کے لیے جدید آلات اور مانیٹرنگ آلات کے استعمال پر زور دیا۔
انہوں نے لاپتہ افراد کی درست تصدیق اور خطرے کا مکمل اندازہ لگا کر خطرے سے دوچار رہائشیوں کی فوری نقل مکانی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
