امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کررہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)غزہ کی پٹی جہاں 20 لاکھ سے زائد فلسطینی آباد ہیں، کئی دہائیوں سے تشدد، ناکہ بندی اور مصائب کا سامنا کررہی ہے۔ اس دیرینہ مصائب کے جواب میں غزہ سے فلسطینیوں کو منتقل کرنے کی امریکہ کی تازہ ترین تجویز اس بحران کو کم کرنے کے لئے ناکافی ہے۔ اس کے بجائے یہ محض مزید مشکلات، نقل مکانی اور نقصان کا سبب ہے۔
منگل کو اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ غزہ کی پٹی پر قبضہ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے طویل مدتی ملکیت کی حیثیت نظر آتی ہے۔
فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے منتقل کرنے کا مشورہ دینا نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ یہ بین الاقوامی قانون کی ممکنہ خلاف ورزیوں کے ساتھ ساتھ ایک سنگین غلطی ہے۔
غزہ کو فوری طور پر جس چیز کی ضرورت ہے وہ جبری نقل مکانی نہیں بلکہ انسانی امداد اور جنگ کے بعد کی تعمیر نو کے لئے ایک مضبوط کوشش ہے۔
دو ریاستی حل ایک منصفانہ اور دیرپا امن کا واحد راستہ ہے جو اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے وقار اور حقوق کا احترام کرتا ہے۔ بدقسمتی سے واشنگٹن کی تجویز سے اسی اصول کو کمزور کرنے کا خطرہ ہے جس سے ایک ایسے خطے میں مزید عدم استحکام کا خطرہ ہے جو پہلے ہی تباہی کے دہانے پر ہے۔
یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس تجویز کو دنیا بھر میں تیزی سے اور بڑے پیمانے پر مذمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ خاص طور پر عرب ممالک نے اسے یکسر مسترد کردیا ہے۔ فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) کے سیکرٹری جنرل حسین الشیخ نے واضح کیا کہ پی ایل او ہمارے لوگوں کو ان کے آبائی وطن سے بے دخل کرنے کے تمام مطالبات کو واضح طور پر مسترد کرتی ہے۔ حماس نے بھی اسی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ اس طرح کے بیانات سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ ہوگا اور غزہ پر امریکہ اور اسرائیل کا کنٹرول ختم ہو جائے گا۔
جمعرات کے روز فلسطینی وزیراعظم محمد مصطفیٰ سے ملاقات میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیث نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عرب ممالک نے امریکی تجویز کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔
