کینٹن میلے کے نمائشی ہال میں پاکستانی صارف شاہد گھریلو مصنوعات کی خریداری کے لئے بات چیت کررہا ہے- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)وزات تجارت کے مطابق دسمبر میں خاص پیمانے کی آمدن کے حامل چینی کاروباروں میں گھریلو مصنوعات کی خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 39.3 فیصد بڑھ گئی جسے ملک کے اشیا تبادلہ پروگرام کا تعاون بھی حاصل تھا۔
وزارت تجارت نے قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ شرح نمو میں نومبر 2024 کے مقابلے میں 17.1 فیصد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
وہ کاروبار جن کی کاروباری آمدنی ایک خاص پیمانے تک پہنچ جاتی ہے ان سے مراد وہ تھوک فروش ہیں جن کی سالانہ کاروباری آمدن کم از کم 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 90 ہزار امریکی ڈالر) جبکہ خوردہ فروش کی آمدن 50 لاکھ یوآن اور کھانے پینے کا کاروبار کم از کم 20 لاکھ یوآن ہوتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 3.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ پورے برس میں 2023 کے مقابلے میں 3.5 فیصد اضافہ ہوا جو ملک کی اقتصادی شرح نمو کا 44.5 فیصد ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق خدمات کی خوردہ فروخت میں گزشتہ برس کی نسبت 6.2 فیصد اضافہ ہوا ہے جو اشیائے صرف کی خوردہ فروخت کے مقابلے میں 3 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔
