اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانلیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد...

لیبیا کے ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، پاکستانیوں سمیت 65 افراد ڈوب گئے

لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی الٹ گئی، کشتی میں 65 مسافر سوار تھے، کئی پاکستانی بھی شامل ہیں، متعدد افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، پاکستانی سفارتخانے نے معلومات جمع کرنا شروع کردیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لیبیا کے ساحل کے قریب ایک اور کشتی ڈوب گئی، طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے نے حادثے سے آگاہ کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق لیبیا کے شہر زاویہ کی مارسا ڈیلا بندرگاہ کے قریب الٹنے والی کشتی میں 65 مسافر سوار تھے، جن میں کئی پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کا کرائسز مینجمنٹ یونٹ  فعال کردیا گیا ہے، پاکستانی سفارتخانے نے ٹیم زاویہ اسپتال روانہ کردی، پاکستانی شہریوں کی شناخت میں تعاون کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ نے معلومات اور مدد کیلئے رابطہ نمبر جاری کردیئے، ترجمان کا کہنا ہے کہ معلومات کیلئے پاکستانی سفارت خانہ طرابلس  کے واٹس ایپ نمبر  03052185882 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے، سفارتخانے کے موبائل فون نمبر 00218913870577  پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی لیبیا اور مراکش میں غیرقانونی تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثے میں درجنوں پاکستانی شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!