واشنگٹن (شِنہوا) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ گرین لینڈ کو ’’آسان‘‘ یا ’’مشکل‘‘ کسی بھی طریقے سے حاصل کرنے کے لئے معاہدہ کرے گا۔
وائٹ ہاؤس میں ایک پروگرام کے دوران صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ میں آسان طریقے سے معاہدہ کرنا چاہوں گا لیکن اگر ہم یہ کام آسان طریقے سے نہ کرسکے تو پھر مشکل طریقے سے بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں گرین لینڈ کے متعلق کچھ کرنے جا رہا ہوں، چاہے وہ اسے پسند کریں یا نہ کریں۔
جب ان سے اس میڈیا رپورٹ کے متعلق پوچھا گیا کہ وائٹ ہاؤس گرین لینڈ کے باشندوں کو امریکہ میں شمولیت کے لئے رقم کی ادائیگی کرنے کے متعلق سوچ رہا ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ میں فی الحال گرین لینڈ کے متعلق رقم پر بات چیت نہیں کر رہا۔
دوسری جانب گرین لینڈ اور ڈنمارک دونوں نے واضح کر دیا ہے کہ یہ جزیرہ برائے فروخت نہیں ہے۔




