اتوار, جنوری 11, 2026
تازہ ترینچین شمسی توانائی اور بیٹری مصنوعات کے لئے برآمدی ٹیکس کی واپسی...

چین شمسی توانائی اور بیٹری مصنوعات کے لئے برآمدی ٹیکس کی واپسی کو ایڈجسٹ یا منسوخ کرے گا

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ شمسی توانائی اور بیٹری مصنوعات سمیت متعدد مصنوعات کے لئے برآمدی ٹیکس کی واپسی میں رد و بدل کرے گا۔

وزارت خزانہ اور ریاستی ٹیکس انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طور پر جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوٹو وولٹک مصنوعات کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس (وی اےٹی) پر ایکسپورٹ ٹیکس ریبیٹ یکم اپریل 2026 سے منسوخ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب بیٹری مصنوعات کے ویلیو ایڈڈ ٹیکس پر برآمدی ٹیکس ریبیٹ کی شرح یکم اپریل 2026 سے 9 فیصد سے کم کر کے 6 فیصد کر دی جائے گی اور یکم جنوری 2027 سے اسے مکمل طور پر ختم کر دیا جائے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!