اتوار, جنوری 11, 2026
پاکستانخیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 11 خوارج جہنم رسید

خیبرپختونخوا، سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں، 11 خوارج جہنم رسید

سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں خفیہ اطلاعات پر 2 کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 11 خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر انداز میں نشانہ بنا کر شدید فائرنگ تبادلے کے بعد 6 خوارج کو جہنم واصل کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسری کارروائی ضلع کرم میں کی گئی جہاں پولیس اور سیکیورٹی فورسزن نے مشترکہ انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 خوارج کو ہلاک کیا۔

ترجمان کے مطابق ہلاک بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے، ہلاک خوارج سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کیخلاف متعدد دہشت گرد سرگرمیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود بھارتی سرپرستی یافتہ خواریوں کے خاتمے کیلئے سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!