بدھ, دسمبر 10, 2025
پاکستانفیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور...

فیلڈ مارشل سے انڈونیشیا کے صدر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشیا کے صدر پروابوو سبیانتو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے، اس موقع پر پاکستان اور انڈونیشیا نے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق انڈونیشیا کے صدر نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا، ملاقات میں تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور استعدادِ کار میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کیساتھ دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور استعداد کار میں اضافے کیلئے دفاعی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!