چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر زی گونگ میں بغیر پائلٹ کے بڑے طیارے ونگ لونگ-2 کو اڑنے سے پہلے جانچا جا رہا ہے-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبے شی زانگ میں اس ماہ کے آغاز میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد ڈرونز کی 2 اقسام زلزلے کے مرکز پر آنے والے پہلے ’’ریسکیورز‘‘ میں شامل تھیں۔
بڑے جڑے ہوئے پروں والے بغیر پائلٹ طیارے(یو اے وی) ونگ لونگ-2 ایچ نے تباہ شدہ گھروں اور پھنسے ہوئے لوگوں کی تلاش کے لئے مشکل سے رسائی والے علاقوں کے بڑے حصے پر پرواز کی۔کئی چھوٹے پنکھوں کے حامل ڈرونز کو مخصوص تلاش،سامان کی ترسیل اور رات کے دوران ہونے والے امدادی کاموں میں روشنی کے لئے استعمال کیا گیا۔
7 جنوری کی صبح آنے والے زلزلے کے بعد امدادی کارروائی میں 407 پھنسے ہوئے افراد کو 24 گھنٹے میں بحفاظت نکالا گیا۔مجموعی طور پر اس زلزلے سے 126 افرد ہلاک اور 337 زخمی ہوئے تھے۔
یہ ایک نیا موقع ہے جب چین نے آفت یا دیگر خطرناک صورتحال میں نمٹنے کے لئے بڑی تعداد میں یو اے ویز تعینات کئے۔ انسانی زندگی کے تحفظ اور امدادی کارکنوں کو نقصان سے بچانے پراس اقدام کو بہت سراہا گیا۔
یو اے وی نے 2008 میں پہلی مرتبہ چین میں زلزلے کی امدادی کوششوں میں نام پیدا کیا جب وین چھوان کے تباہ کن زلزلے میں ڈرونز نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں سے قیمتی تصاویر بھجوائیں۔حالیہ برسوں میں ٹیکنالوجی کی ایجادات کے ساتھ ساتھ گرتی ہوئی قیمتیں ہنگامی صورتحال میں یو اے ویز کے بڑے پیمانے پر استعمال کا باعث
بنی ہیں۔
ہنگامی صورتوں میں مدد کے علاوہ یہ آلات چینی محنت کشوں کو مزدوری اور خطرناک کاموں سے چھٹکارا دیتے ہوئے انہیں محفوظ کنٹرول اور نگرانی سے لیس کر رہے ہیں۔
