اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینمعاون پالیسیوں کے نفاذ کے بعد غیر ملکی ادارے چینی معیشت کے...

معاون پالیسیوں کے نفاذ کے بعد غیر ملکی ادارے چینی معیشت کے بارے میں پرجوش

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں چین (شنگھائی) آزمائشی آزاد تجارتی علاقے میں لوجیاژوئی علاقے کا ایک فضائی منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ستمبر کے آخر سے چینی حکام کی طرف سے نافذ کی جانے والی پالیسیوں اور ترقی کی رفتار کو متحرک کرنے کے مقصد سے دیگر سابقہ پالیسیوں نے پائیدار اور مثبت اثرات مرتب کرنا شروع کردیئے ہیں جس کو دیکھتے ہوئے غیر ملکی بینک چینی منڈی کے بارے میں پرجوش ہیں۔

سٹینڈرڈ چارٹرڈ کے گروپ چیف ایگزیکٹو بل ونٹرز نے شِنہوا کو بتایا کہ چینی حکام کی جانب سے متعارف کرائے گئے پالیسی اقدامات خاص طور پر پراپرٹی کے شعبے میں فنانسنگ اخراجات کو کم کرنے میں انتہائی موثر ثابت ہوئے ہیں جبکہ اس طرح کے اقدامات سے یہ اشارہ بھی مل رہا ہے کہ اگر تشویش کی کوئی علامت ہے تو ملک کی قیادت کارروائی کے لئے تیار ہے۔

اقتصادی ماہرین اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ان پالیسیوں کے چینی معیشت پر گہرے اور دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔

چینی معیشت کے بارے میں زیادہ پرجوش ہونے کی وجہ سے متعدد غیر ملکی اداروں نے 2024 کے دوران چین کی ترقی کی پیش گوئیوں پر نظر ثانی کی ہے۔

یو بی ایس نے 2024 میں چین کی شرح نمو کی پیش گوئی 4.6 فیصد سے بڑھا کر 4.8 فیصد کردی ہے جبکہ گولڈمین ساکس نے رواں سال چین کی جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی 4.7 فیصد سے بڑھا کر 4.9 فیصد کردی ہے۔ نومورا نے چین کی سالانہ جی ڈی پی نمو کی پیش گوئی 4.7 فیصد سے بڑھا کر 4.8 فیصد کردی ہے۔

ایچ ایس بی سی گلوبل پرائیوٹ بینکنگ اینڈ ویلتھ میں چین کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر ڈیسمند کوانگ کے مطابق ستمبر کے اواخر سے بڑھتی ہوئی پالیسیوں نے مینوفیکچررز کی پیداواری آمادگی کو بہتر بنایا ہے اور اعتماد کو تقویت دی ہے کیونکہ پیداواری شعبہ میں رسد اور طلب دونوں میں بحالی دیکھی گئی ہے۔

ڈوئچے بینک کے چیف چائنہ اکانومسٹ شیونگ یی کا کہنا ہے کہ 2025 میں مقامی طلب چینی معیشت کی ایک بڑی محرک قوت رہے گی۔ نئی اور موجودہ دونوں پالیسیوں کی وجہ سے توقع ہے کہ چین کی معیشت میں تیزی سے اضافہ جاری رہے گا۔

گولڈ مین ساکس گروپ کے صدر اور چیف آپریٹنگ آفیسر جان والڈرن، بلیک راک کے سی ای او لیری فنک اور سٹی گروپ کے سی ای او جین فریزر سمیت غیر ملکی مالیاتی اداروں کے متعدد ہائی پروفائل بزنس ایگزیکٹوز نے حال ہی میں چین کا دورہ کیا۔ انہوں نے چین کی معیشت کی ترقی کے امکانات کے بارے میں امید کا اظہار کیا اور چینی منڈی  کے ساتھ گہرے تعلقات کو جاری رکھنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!