چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں علی بابا گروپ کے شی شی پارک "ڈبل 11” خریداری میلے کا بیرونی منظر۔ (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)نومبر میں چین کا ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس 7 برس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
چائنہ لاجسٹکس اینڈ پرچیزنگ فیڈریشن اور ای کامرس کمپنی JD.com کے جاری کردہ سروے کے نتائج کے مطابق ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس گزشتہ ماہ 115.5 پوائنٹس پر آیا جو گزشتہ ماہ کی نسبت 0.5 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔ ای کامرس لاجسٹکس انڈیکس ترسیلی سرگرمیوں کا ایک اشاریہ ہے۔
فیڈریشن نے کہا کہ اگرچہ رواں سال "ڈبل 11” فروخت کی تشہیر ایک ماہ قبل شروع ہوئی تھی تاہم نومبر میں ای کامرس لاجسٹک انڈیکس پھر بھی 7 برس کا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب رہا۔
مجموعی کاروباری حجم کا ذیلی انڈیکس گزشتہ ماہ کی نسبت 0.4 پوائنٹس اضافے سے 134.1 پوائنٹس تک پہنچ گیا جو اس شعبے میں بڑھتی ہوئی طلب کو ظاہرکرتا ہے۔
گزشتہ ماہ دیہی ای کامرس کی طلب بھی مستحکم رہی۔ دیہی کاروباری حجم کا ذیلی انڈیکس 2.3 پوائنٹس اضافے سے 134.5 تک پہنچ گیا۔
سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ چین کے ای کامرس لاجسٹکس اداروں نے "ڈبل 11” خریداری میلے کے دوران رسد کی کارکردگی میں پیشرفت کی جس میں تمام متعلقہ ذیلی اشاریے مستقل طور پر بہتر ہوئے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link