اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسچین بین الاقوامی درآمدی نمائش تجارتی روابط کے فروغ کا ایک اہم...

چین بین الاقوامی درآمدی نمائش تجارتی روابط کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جرمن کمپنی

ہیڈلائن:گلوبل لنک |چین بین الاقوامی درآمدی نمائش تجارتی روابط کے فروغ کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جرمن کمپنی

جھلکیاں:

چین عالمی درآمدی نمائش تجارتی تعاون کو گہرا کرنے اور باہمی رابطے کو بڑھانے کاایک اہم پلیٹ فارم ہے۔یہ نمائش غیر ملکی کمپنیوں کی چینی مارکیٹ تک رسائی  اور کاروبار کو وسعت دینے کا موقع فراہم کرتی ہے۔

شاٹ لسٹ:

1- ساؤند بائٹ (انگریزی): چھنگ پونگ کوئیک، رکن ایگزیکٹوبورڈ، کایون گروپ

تفصیلی خبر:

جرمن کمپنی کے ایگزیکٹو کا کہنا ہے کہ چین بین الاقوامی درآمدی نمائش(سی آئی آئی ای)  تعاون میں اضافے اور باہمی رابطےکو بڑھانے کا ایک اہم پلیٹ فارم ہے۔

ساؤند بائٹ 1 (انگریزی): چھنگ پونگ کوئیک، رکن ایگزیکٹوبورڈ، کایون گروپ

"کئی سالوں میں چین نے جو بین الاقوامی کاروباری ماحول قائم کیا، چین عالمی درآمدی نمائش اس کی ایک شاندار مثال ہے ۔

چین کا صنعتی نظام، وسیع مارکیٹ، ہنرمند افراد اور جدید ٹیکنالوجیز کےمتلاشی صارفین  اور کاروباری مواقع نےہماری کثیرالملکی کمپنی کے لیے یہاں ترقی کی بنیاد فراہم کی ہے۔

چین عالمی درآمدی نمائش مقامی گاہکوں اوراسٹیک ہولڈرزکےدرمیان بہتر روابط کے فروغ کے لئے  بہت سے مواقع فراہم کرتی ہے۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہم نے  چینی ماحولیاتی نظام و ٹیکنالوجی کے شراکت داروں، سپلائرز اور گاہکوں سے روابط اور بہتر تعاون قائم کیا ہے۔

چینی مارکیٹ میں’ مٹیریل ہینڈلنگ‘ صنعت کے لئے دنیا کی سب سے بڑی واحد مارکیٹ کے طور پرملکی و بین الاقوامی سطح  پر ترقی کے لئے بڑے امکانات فراہم کرتی ہے۔اس کے علاوہ یہ مارکیٹ ٹیکنالوجیز میں نئی جدت اور استعمال  کے حوالے سے آزمائشی پیدوار  کا ایک بڑا اہم ذریعہ ہے۔

یہ   نمائش بنیادی طور پر درآمدات کے حوالے سے ہے  جس   کے ذریعے  غیر ملکی کمپنیوں کو چینی مارکیٹ میں داخل ہونے اور کاروبار کو وسعت دینے کا موقع میسر آتا  ہے،جہاں غیرملکی کمپنیاں ممکنہ سرمایہ کاروں سے مل سکتی ہیں اور نئے کاروباری معاہدے  کرسکتی ہیں۔

چین عالمی درآمدی نمائش صرف ایک نمائش ہی نہیں بلکہ چین اور دنیا کے درمیان تعاون گہرا کرنےاور باہمی اعتماد بڑھانے کے لئےاہم پلیٹ فارم کے طور پربھی کام کرتی ہے۔

ہمیں مکمل یقین ہے کہ یہ نمائش چین، یورپ اور چین،جرمنی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے میں ایک مثبت کردار ادا کرے گی۔

چین کو  ‘ کایون گروپ  ‘   کے کاروبار میں مرکزی اہمیت حاصل ہے اور یہاں کمپنی کی ترقی ادارے کی عالمی، منافع بخش ترقی کی حکمت عملی کا ایک کلیدی حصہ رہی ہے، جو آگے بھی جاری رہے گی۔

 ‘کے آئی او این’ کے برانڈز’ لینڈے اور ڈیماتک‘  چین میں  90 کی دہائی کے اوائل میں پہنچی تھیں۔ ہماری کمپنی چین کی’ مٹیریل ہینڈلنگ‘  صنعت میں سرمایہ کاری کرنے والی پہلی بین الاقوامی کمپنیوں میں شامل تھے۔

پچھلے 30 سالوں میں کی گئی اس سرمایہ کاری نے ہمیں چینی مارکیٹ میں کامیاب پوزیشن مستحکم کرنے میں مدد دی ہے۔”

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!