اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلافغانستان، پولیس نے منشیات کے 7 مشتبہ اسمگلرز گرفتار کرلئے

افغانستان، پولیس نے منشیات کے 7 مشتبہ اسمگلرز گرفتار کرلئے

افغانستان ، قندھار کے ایک کھیت میں کاشت کردہ پوست دیکھی جاسکتی ہے۔ (شِنہوا)

کابل (شِنہوا) افغانستان کے جنوبی صوبہ قندھار میں انسداد منشیات پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ہیروئن اور افیون سمیت غیر قانونی منشیات  برآمد کرکے 7 مشتبہ منشیات اسمگلزر کو گرفتارکر لیا ہے۔

صوبائی پولیس کے ترجمان ملا اسداللہ جمشید نے ہفتہ کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران قندھار کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران یہ منشیات برآمد کی گئیں جن میں ہیروئن، افیون ، حشیش اور ہیروئن کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان شامل ہے۔

عہد یدار نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس صوبے میں منشیات کی پیداوار اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے پرعزم ہے۔

صوبہ پروان میں صوبائی پولیس کے ترجمان فضل رحیم مسکین یار نے بتایا  کہ پولیس نے حال ہی میں 2 افراد کو منشیات کی اسمگلنگ  کے شبے میں گرفتار کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!