جمعہ, اکتوبر 10, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ سربراہ کا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی...

اقوام متحدہ سربراہ کا غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کا خیر مقدم

اقوام متحدہ کےسربراہ انتونیو گوتریس نیو یارک میں اقوام متحدہ کے صدر دفتر میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کےسیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام متعلقہ فریقین پر زور دیا کہ وہ اس معاہدے کی شقوں کی مکمل پاسداری کریں۔

انہوں نے کہا کہ تمام یرغمالیوں کو با عزت طور پر رہا کیا جانا چاہیے، ایک مستقل جنگ بندی ہونی چاہیے، لڑائی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے اور غزہ میں انسانی امداد اور ضروری تجارتی سامان کے فوری اور بلارکاوٹ داخلے کو یقینی بنایا جائے جبکہ لوگوں کی مشکلات ختم ہونی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اس مرحلہ وار معاہدے پر عملدرآمد میں مکمل تعاون کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ تباہ حال غزہ کی پٹی میں بحالی اور تعمیر نو کی کوششوں کو آگے بڑھانے میں بھی معاونت کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام فریقین پر زور دیتا ہوں کہ وہ اس تاریخی موقع سے فائدہ اٹھائیں تاکہ ایک مستند سیاسی راستے کے قیام کی راہ ہموار کی جاسکے، جو قبضے کے خاتمے،فلسطینی عوام کے حق خودارادیت  کو تسلیم کرنے اور دو ریاستی حل کے حصول کی طرف لے جائے تاکہ اسرائیلی اور فلسطینی امن اور سلامتی کے ساتھ رہ سکیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!