اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینامریکی صدر کا تانبے پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

امریکی صدر کا تانبے پر 50 فیصد محصولات عائد کرنے کا اعلان

امریکی ریاست واشنگٹن ڈی سی میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ وائٹ ہاؤس کی بالکونی سےخطاب کررہے ہیں-(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں درآمد ہونے والے تمام تانبے پر 50 فیصد نیا ٹیکس عائد کیا جائے گا تاہم انہوں نے اس ٹیکس کے نفاذ کی کوئی واضح تاریخ نہیں بتائی۔

کابینہ کے ایک اجلاس کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ہم تانبے پر ٹیکس 50 فیصد کرنے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کچھ خاص صنعتوں جیسے کہ ادویات، سیمی کنڈکٹرز اور دھاتوں پر بھی ٹیکس لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد سیکرٹری کامرس ہاورڈ لوٹنک نے کہا کہ ان کے محکمے نے تانبے پر تحقیقات مکمل کر لی ہیں۔ شاید نیا ٹیکس جولائی کے آخر تک یا یکم اگست سے نافذ ہو جائے۔

اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ غیر ملکی ادویاتی مصنوعات پر 200 فیصد تک ٹیکس لگایا جا سکتا ہے لیکن یہ فوری طور پر نافذ نہیں کیا جائے گا تاکہ مزید کمپنیاں امریکہ منتقل ہونے کی ترغیب حاصل کریں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!