اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں اپریل کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں...

چین میں اپریل کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ

چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں منعقدہ 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی گاڑی صنعتی نمائش میں ایک خاتون کا ایک کار کے ساتھ تصاویر کے لئے انداز۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اپریل کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مارکیٹ میں زبردست اضافہ ہوا جس میں خوردہ فروخت تقریباً 9 لاکھ 22 ہزار یونٹس تک پہنچ گئی۔

چائنہ پیسنجر کار ایسوسی ایشن (سی پی سی اے) کے مطابق یہ تعداد گزشتہ برس کی نسبت 37 فیصد اضافے کو ظاہر کرتی ہے تاہم گزشتہ ماہ سے 7 فیصد کم ہے۔

اپریل کے دوران مقامی مارکیٹ میں نئی توانائی گاڑیوں کی مقبولیت کی شرح 52.3 فیصد رہی۔

سی پی سی اے کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران نئی توانائی مسافر گاڑیوں کی مجموعی خوردہ فروخت 33 لاکھ 40 ہزار یونٹس رہی جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 37 فیصد زیادہ ہے۔

مسافر گاڑیوں کی خوردہ فروخت اپریل میں 17 لاکھ 90 ہزار رہی جو گزشتہ برس کی نسبت 17 فیصد زائد ہے البتہ گزشتہ ماہ سے 8 فیصد کم ہے۔

سال کے ابتدائی 4 ماہ کے دوران مسافر گاڑیوں کی مجموعی خوردہ فروخت گزشتہ برس کی نسبت 9 فیصد اضافے سے 69 لاکھ 20 ہزار رہی ۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!