اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی تجارتی تنظیم کا غیررسمی اجلاس میں تجارتی کشیدگی کا جائزہ لینے...

عالمی تجارتی تنظیم کا غیررسمی اجلاس میں تجارتی کشیدگی کا جائزہ لینے کا اعلان

سوئٹرزلینڈ، جنیوا میں عالمی تجارتی تنظیم کا لوگو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

جنیوا (شِنہوا) عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر اس کے اثرات کے حوالے سے وفود کے ساتھ غیررسمی مشاورت کی جائے گی۔

 ڈبلیو ٹی او کے ایک عہدیدار کے مطابق جنرل کونسل کے چیئرمین، سعودی عرب کے سفیر صقر عبداللہ المقبیل نے کہا ہے کہ وہ عالمی تجارت میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں اراکین کی تشویش کے ردعمل میں دلچسپی رکھنے والے وفود کے ساتھ غیر رسمی مشاورتیں  کریں گے۔ ان ارکان سے متعلق مزید کوئی معلومات مہیا نہیں کی گئی۔

عہدیدار نے کہا کہ یہ بات چیت اگلے ہفتے کے دوران ہوگی اور اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ  ڈبلیو ٹی او کے ارکان اس تازہ ترین پیشرفت میں کس طرح شریک ہوسکتے ہیں۔

امریکہ کے گزشتہ ہفتے اعلان کردہ متنازع اضافی محصولات  نے دنیا بھر میں کشیدگی پیدا کی جس سے عالمی منڈیوں کو شدید دھچکا لگا ہے جس پر دیگر ممالک کے جانب سے  ردعمل سامنے آیا ہے۔

 اس اقدام کو اقتصادی ماہرین اور سرمایہ کار تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!