بدھ, جولائی 30, 2025
تازہ ترینقانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے "تائیوان کی آزادی" کو مسترد کردیا

قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے "تائیوان کی آزادی” کو مسترد کردیا

چینی وزیر خارجہ وانگ یی چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 14 ویں قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے تیسرے اجلاس کے موقع پر چین کی خارجہ پالیسی اور بیرونی تعلقات پر ایک پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) تائیوان سے تعلق رکھنے والے قومی قانون سازوں اور سیاسی مشیروں نے ایک حکومتی کارکردگی رپورٹ میں تائیوان سے متعلق حصوں کی توثیق کرتے ہوئے "تائیوان کی آزادی” علیحدگی پسندی اور بیرونی مداخلت کی سختی سے مخالفت کی ہے۔

اس رپورٹ پر اعلیٰ مقننہ یا قومی عوامی کانگریس (این پی سی) کے سالانہ اجلاس میں غوروخوص کیا جارہا ہے۔

کارکردگی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آبنائے پار تعلقات میں پرامن ترقی آگے بڑھانے کے لئے "ہم علیحدگی پسند سرگرمیوں کی سختی سے مخالفت کریں گے جن کا مقصد ’’تائیوان کی آزادی‘‘ اور بیرونی مداخلت ہے۔

این پی سی کے نائب اور آل چائنہ فیڈریشن آف تائیوان کمپٹریٹس کے نائب صدر ژو چھی نے کہا کہ بدھ  کے روز بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں نظرثانی کے لئے پیش کردہ کارگردگی رپورٹ میں تائیوان سے متعلق حصوں کو پڑھا گیا تو نائبین نے اس کا خیر مقدم کیا۔

ژو نے کہا کہ یہ "قومی اتحاد سے متعلق ہماری مضبوط خواہش” کو ظاہر کرتا ہے۔

این پی سی کے نائب اور آل چائنہ فیڈریشن آف تائیوان کمپٹریٹس کے نائب صدر زو ژین چھیو نے کہا کہ قومی اتحاد تمام چینی عوام کی مشترکہ خواہش ہے۔

تائیوان کے وسطی شہر تائی چھونگ سے تعلق رکھنے والے این پی سی کے ایک نائب لی شنگ کوئی نے کہا کہ حکومتی کارکردگی رپورٹ پرامن اتحاد کی ہر ممکن کوشش میں مین لینڈ کے خلوص کو ظاہر کرتی ہے۔

چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی قومی کمیٹی کے ارکان بھی اپنے سالانہ اجلاس میں حکومتی کارکردگی رپورٹ پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں۔

سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے رکن وانگ یو کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی مداخلت کا مقصد آبنائے پار تعلقات کے پرامن فروغ میں رکاوٹ پیدا کرنا ہے تاہم یہ اتحاد کے عمل کو روک نہیں سکتا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!