چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر ہی جیان میں ہیبے جیانگ لون الیکٹریکل کمپنی لمیٹڈ میں آٹوموٹو پارٹس کی پیداواری لائن پر ایک شخص کام کر رہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (ایس ایم ایز) کی کاروباری کارکردگی اکتوبر اور دسمبر 2024 کے دوران بہتر رہی ہے۔
چائنہ ایسوسی ایشن آف اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کی اتوار کو جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق آٹھ بڑی صنعتوں کے 3 ہزار چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کے سروے پر مبنی اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز ڈیو یلپمنٹ انڈیکس گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی میں 89.0 رہا جو تیسری سہ ماہی کی نسبت 0.1 پوائنٹس بلند ہے۔
اس انڈیکس میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی کارکردگی اور توقعات کا اندازہ لگانے کے لئے متعدد ذیلی انڈیکس بھی شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق صنعتی پیداوار، تعمیرات و نقل و حمل کے ذیلی انڈیکس میں بہتری ہوئی جبکہ میکرو اکانومی میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں اعتماد کو ناپنے والا ذیلی انڈیکس تیسری سہ ماہی کے مقابلے میں مستحکم رہا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق چین کے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں میں اعتماد اور مارکیٹ کی طلب دونوں میں بتدریج بہتری ہوئی ہے جس سے ترقیاتی استحکام میں اضافہ ہوا۔
اس میں مستقبل کی کوششوں میں طلب اور کھپت میں اضافے کی اہمیت کے علاوہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کے لئے مزید مواقع اور گنجائش پیدا کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔
