ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلگذشتہ برس تقریباً 14 ہزار نوجوان امریکی شہر یوں نے چین کا...

گذشتہ برس تقریباً 14 ہزار نوجوان امریکی شہر یوں نے چین کا دورہ کیا، چینی سفیر

امریکہ میں چین کے سفیر شے فنگ نیویارک میں امریکہ۔ چین تعلقات کے بارے میں قومی کمیٹی کے 2024 گالا ڈنر  سے خطاب کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا)  گزشتہ سال کے دوران تقریباً 14 ہزار امریکی نوجوان چین کا دورہ کر چکے ہیں۔ یہ چین کے اس عہد کے اعلان کے بعد ممکن ہوا کہ وہ اگلے پانچ سالوں میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیم کے لیے چین مدعو کرے گا۔

امریکہ میں چین کے سفیر  شے فنگ نے کہا کہ گزشتہ سال نومبر میں چینی صدر شی جن پھنگ نے سان فرانسسکو میں اعلان کیا تھا کہ چین اگلے پانچ سالوں میں 50 ہزارامریکی نوجوانوں کو تبادلے اور تعلیمی پروگراموں کے لیے چین مدعو کرنے کے لیے تیار ہے۔ اس اقدام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے چین نے وائی ای ایس پروگرام – یوتھ انوائز اسکالرشپ قائم کیا۔ گزشتہ سال کے دوران صدر شی نے متعدد مواقع پر امریکی نوجوانوں کو چین کے دورے کی دعوت دی جس کا یہاں امریکہ میں پرجوش خیر مقدم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام نے ایک مئو ثر پلیٹ فارم فراہم کیا ہے جو ہمارے نوجوانوں کو قریب لاتا ہے، چین کو بہتر سمجھنے کے لیے ایک اہم دروازہ کھولتا ہے اور چینی اور امریکی عوام کے درمیان دوستی کے نئے باب کا آغاز کرتا ہے۔

سفیر نے کہا اگرچہ پچھلے چند سالوں میں ایسے عوامی تبادلوں میں کچھ مشکلات پیش آئی ہیں  تاہم مشترکہ کوششوں کے ساتھ اچھی خبریں آتی ر ہی ہیں۔

شیے نے کہا کہ پچھلے سال جو کچھ حاصل ہوا ہے وہ کافی نہیں ہے اور ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے تاکہ رکاوٹوں کو دور کرنا جاری رکھیں، سرد اثرات سے متاثر نہ ہوں، کسی بھی پیچھے کی جانب قدم کو مسترد کریں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر آگے بڑھیں تاکہ عوامی تبادلوں کے لیے مزید پل بنائے جا سکیں اور چین-امریکہ تعلقات میں مسلسل نیا جوش  و ولولہ بھرا جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!