ہفتہ, نومبر 8, 2025
انٹرنیشنلسوڈان میں ہونیوالے قتل عام کے دوران بہایا جانیوالا خون خلا سے...

سوڈان میں ہونیوالے قتل عام کے دوران بہایا جانیوالا خون خلا سے نظر آتا ہے، ایچ آر ایل

انسانی حقوق کی ایک عالمی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں بہایا جانیوالا خون خلا سے نظر آتا ہے، دارفور کے شہر الفاشر میں فوج کے آخری گڑھ پر نیم فوجی دستوں کے قبضے کے دوران ہونیوالے مظالم کو بے نقاب کرنے میں سیٹلائٹ تصاویر نے فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔

ایک انٹرویو میں ییل یونیورسٹی کی ہیومینیٹیرین ریسرچ لیب (ایچ آر ایل) کے نیتھنیئل ریمنڈ نے کہا ہے کہ فضائی تصاویر ہی واحد ذریعہ رہ گئی ہیں جن سے شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں زمینی صورتحال کی نگرانی ممکن ہے۔

زوم کی ہوئی سیٹلائٹ تصاویر میں گھر گھر جا کر قتل، اجتماعی قبروں، سرخی مائل دھبوں اور مٹی کے پشتوں کے ساتھ پڑی لاشوں کے شواہد ملتے ہیں جو عینی شاہدین کے بیانات سے مطابقت رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ26 اکتوبر کو سوڈان کی متوازی فوج ریپڈ سپورٹ فورسز (آر ایس ایف)نے ڈیڑھ برس کے محاصرے کے بعد الفاشر شہر پر قبضے پر دعویٰ کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!