پشاور: خیبرپختونخوا میں اساتذہ کا اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا، مظاہرین نے مطالبات منظور نہ ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پرائمری
اساتذہ کا احتجاج چوتھے روز بھی جاری رہا جس کے باعث جمعہ کو بھی صوبے کے تمام پرائمری سکول بند رہے۔ مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اپ گریڈیشن کا اعلامیہ جاری نہ ہونے تک احتجاجی جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت نے مظاہرین اساتذہ کو قابو کرنے کیلئے حکمت عملی تیار کر لی ہے، احتجاج میں شریک اساتذہ کی معطلی کے حکم نامے کا مسودہ و پرفارمہ تیار کرلیا گیا ہے۔ مسودے کے مطابق اساتذہ آئین کے آرٹیکل 25 اے کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں، مسودے کیساتھ چارج شیٹ اور شکایات علیحدہ سے بھیجی جائیں گی۔
